ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش انتخابات : سونیا، راہل ، منموہن سنگھ سمیت 40قدآور شامل ہوں گے انتخابی مہم میں 

ہماچل پردیش انتخابات : سونیا، راہل ، منموہن سنگھ سمیت 40قدآور شامل ہوں گے انتخابی مہم میں 

Tue, 24 Oct 2017 20:19:33    S.O. News Service

نئی دہلی24 اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)ہماچل پردیش اسمبلی کے 9 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے کانگریس کی جانب سے پارٹی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت، سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، امبیکا سونی، سشیل کمار شندے سمیت 40 اسٹار پرچارکوں کو انتخابی مہم میں اتارا جائے گا ۔ حکمران جماعت کانگریس اس پہاڑی ریاست میں اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے تمام کوششوں اور اقدامات میں مصروف ہے ۔اس کے تحت پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں کانگریس کے قد آور لیڈران عوامی اجلاسوں اور ریلیوں میں شریک ہوں گے ۔ پارٹی نے وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کو ریاستی انتخابی مہم کمیٹی کی ذمہ داری دی ہے ۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران سونیا، راہل، منموہن، شیلا، آزاد، امبیکا، شندے کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما، ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ سکھوندر سنگھ سکھو شامل ہیں۔ ساتھ ہی ہریانہ اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی بالترتیب بھوپندر سنگھ ہڈا اور ہریش راوت بھی پارٹی کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ آج ہماچل پردیش انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔ پارٹی نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہماچل اسمبلی کی 68 نشستوں کے لئے ایک ہی مرحلے میں 9 نومبر کو انتخابات ہوں گے اور 18 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔


Share: